ن لیگ دھڑے بندی کا شکار

مریم نواز کے ظفر وال جلسے کے بعد احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 جون 2019 10:46

ن لیگ دھڑے بندی کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2019ء) : سینئیر صحافی خالد قیوم نے پاکستان مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی ہونے سے متعلق اہم خبر دے دی۔دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے ظفروال میں ہونے والے جلسے کا اہتمام دانیال عزیز نے کیا تھا۔مریم نواز کا جیل سے رہائی کے بعد یہ پہلا جلسہ تھا اس لیے اسے اچھا پاور شو ہونا چاہئیے تھا۔

تاہم نے یہ جلسہ اس طرح سے نہیں ہو سکا جیسے ہونا چاہئیے تھا کیونکہ یہ جلسہ بھی مقامی پارٹی کی دھڑے بندی کا شکار ہو گیا جس سے مریم نواز کے جلسے کو نقصان ہوا۔احسن اقبال جو کہ شہباز شریف کے بعد پارٹی کے اعلیٰ رہنما سمجھے جاتے ہیں انہیں بھی مناسب طریقے سے دعوت نہیں دی گئی اس کے علاوہ احسن اقبال کے بیٹوں اور دو ایم پی ایز کو بھی نہیں مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کو جلسے سے ایک دن قبل فون کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بجٹ اجلاس میں مصروف ہوں گے۔یہ احسن اقبال کا پرانا حلقہ تھا۔پچھلے انتخابات میں احسن اقبال نے یہاں دانیال عزیز کو کھل کر سپورٹ نہیں کیا تھا۔احسن اقبال نے یہاں آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا تھا جو کہ اب پنجاب کے وزیر بھی ہیں۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تہ روز مسلم لیگ ن نے ظفروال میں پاور شو کیا لیکن اس جلسے میں احسن اقبال گروپ نے شرکت نہیں کی۔

جلسے کا اہتمام لیگی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ اور ظفر وال میں این اے 76 سے منتخب مہناز عزیز کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال گروپ جلسے میں شریک نہیں ہوئے۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے اور ضلع کونسل نارووال کے سابق چیئرمین، ان کے کزن ا ور رکن صوبائی اسمبلی رانا منان و دیگر بھی جلسے سے غائب رہے ۔