جاپان سے سیبوں کی برآمدات 31 ہزار ٹن سے متجاوز

جمعہ 14 جون 2019 12:46

جاپان سے سیبوں کی برآمدات 31 ہزار ٹن سے متجاوز
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) جاپان سے گزشتہ سال ستمبر سے رواں سال اپریل کے دوران سیبوں کی برآمدات 31 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئیں۔ جاپان وزارت خزانہ کے مطابق برآمدات مسلسل دوسرے سال متجاوز رہی ہے جس کے باعث پچھلے سال ستمبر سے رواں سال اپریل کے دوران جاپانی سیبوں کی برآمدات میں 31 ہزار ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے لئے ترسیل میں اضافہ ہے۔ وزارتی اعداوشمار کے مطابق کل برآمدات میں سے تقریباً 70 فیصد برآمدات تائیوان کو کی گئیں، اس کے بعد ہانگ کانگ اور تیسرے نمبر پر ویتنام ہے جبکہ تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے لئے برآمدات بڑھنے سے مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :