ملک میں آبپاشی کیلئے پانی کی کوئی قلت نہیں ، ارسا

جمعہ 14 جون 2019 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ملک میں آبپاشی کے لئے پانی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے مختلف آبی ذخائر میں 2.512 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جبکہ گزشتہ سال آبی ذخائر میں 1.818ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 0.694 ملین ایکڑ فٹ زائد پانی دستیاب ہے اور پانی کی قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال آب پاشی کے لئے پانی کی مجموعی دستیابی 47.77 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ برس مجموعی طور پر 39.40 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں آب پاشی کے لئے 8.37 ملین ایکڑ فٹ زائد پانی دستیاب ہوگا جس سے زرعی شُبہ کی کارکردگی کے فروغ اور پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :