سیدہ طوبیٰ کا عامر لیاقت کی بیٹی دعا کی تنقید پر بیان جاری

جمعہ 14 جون 2019 13:29

سیدہ طوبیٰ کا عامر لیاقت کی بیٹی دعا کی تنقید پر بیان جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیٹی دعا کی تنقید پر سیدہ طوبیٰ نے بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اور وہاں بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کیں جس پر ان کی بیٹی دُعا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں سیدہ طوبیٰ نے کہا کہ ’’میرا یقین ہے کہ جب تک اللہ تعالی کا بلوا نہیں آتا ہم مکہ یا مدینہ کی پاک سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکتے ،اور اللہ بہترین منصف ہے وہ جانتا ہے کہ کون صیحیح اور کون غلط ہے، اور وہ ہر کام کے پیچھے پوشیدہ سچائی سے واقف ہے‘‘۔