واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 67 ارب 25 کروڑ72 لاکھ روپے جاری

جمعہ 14 جون 2019 13:42

واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 67 ارب 25 کروڑ72 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںواٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک67 ارب 25 کروڑ72 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 61 ارب 71 کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 4 ارب 73 کروڑ،ضلع نوشکی میں ڈیم کی تعمیر کے لئے 80 لاکھ ،قلعہ سیف اللہ میں ڈیم کی تعمیر کے لئے 20کروڑ،سند ھ میں ایریگیشن اور ڈرینیج سسٹم کے لئے 35 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتیی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :