گلوکاری صرف ہلہ گلہ کرنے اورشور شرابے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک فن ہے ‘ شبنم مجید

اگر آپ اپنی آواز میں شاعری کو سننے والوں کو نہیں سمجھا سکتے ہیں تو یہ مشق بیکار ہے ‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 14 جون 2019 13:42

گلوکاری صرف ہلہ گلہ کرنے اورشور شرابے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک فن ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ گلوکاری ہلہ گلہ کرنے اورشور شرابے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک فن ہے ، کسی بھی گلوکار کیلئے گانے کی شاعری کو سمجھنا بہت ضروری ہے اور اس کے بعد ہی اسے بہترین انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ میرے خیال میں گانے میں شاعری میں ایک پیغام ہونا چاہیے تاکہ اس کا معاشرے میں مثبت رد عمل آئے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک صرف شور شرابہ اورہلہ گلہ کرنے کا نام گلوکاری نہیں کیونکہ اگر آپ اپنی آواز میں شاعری کو سننے والوں کو نہیں سمجھا سکتے ہیں تو یہ مشق بیکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے بچوں کیلئے موسیقی کی اکیڈمی بنا رکھی ہے جس میں بچوں کو خود بچوں کو موسیقی کی تعلیم دیتی ہوں تاکہ مستقبل میں ہمیں اچھے گلوکار مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :