اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا تعزیتی اجلاس

جمعہ 14 جون 2019 13:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا ایک تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر ضیا الحق سرحدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں محمد ارشاد، ایم ریاض، ظفر اقبال، ایم فیاض، اسد علی، یونین کونسل حسن گڑھی 1پشاور کے ناظم محمد اقبال، محکمہ ایکسائز کے پروگرامر محمد آیاز، بہرہ مند خان کے والد بزرگوار سید غنی خان کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔