شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کے لیے لمباسکو ر کرنا ہوگا:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 جون 2019 13:05

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
کالام(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کالام کے مقام پر کرکٹ کھیل رہے ہیں،پہلے ان کی بڑی صاحبزادی نے بلے بازی کی جس کے بعد چھوٹی بیٹی کا نمبر آیا اور آخری گیند آفریدی نے خود کھیلی۔

دوسری جانب عالمی کپ 2019 ءمیں پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا میرے خیال میں جوکھلاڑی 40 سے 50 رنز کر رہے ہیں انہیں میچ جیتنے کے لئے بڑا سکور کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو فوکسڈ اور پرسکون انداز میں کھیلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرتی ہے، 70 سے 80 فیصد میچز فیلڈنگ کی وجہ سے جیتے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب اپنا زیادہ وقت اہل خانہ کو د ے رہے ہیں اور حال ہی میں ان کی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کی تھی ۔