پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضوں سمیت لائیو سٹاک فارمنگ ، میڈیم ٹرم ، ٹریکٹرفنانسنگ اور خواتین کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی سمیت زرعی قرضوں کے اجراء کاعمل تیز کر دیا، 31اگست تک 2 ارب 50 کروڑ روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے

جمعہ 14 جون 2019 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضوں سمیت لائیو سٹاک فارمنگ ، میڈیم ٹرم ، ٹریکٹر فنانسنگ اور خواتین کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی سمیت زرعی قرضوں کے اجراء کاعمل تیز کر دیا ہے جبکہ 31اگست تک 2 ارب 50 کروڑ روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں مذکورہ بینک امداد باہمی کی تنظیموں کے ممبران سمیت چھوٹے کاشتکاروں کو انتہائی آسان شرائط پر فصلات خریف کی کاشت کیلئے قرضوں کے اجراء کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے بتایاکہ نہ صرف سادہ شرائط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں بلکہ عوام الناس کو سونے پر بھی قرضوں کا اجراء کیاجارہاہے ۔

انہوںنے بتایا کہ جہاں فصلات خریف کیلئے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیاگیاہے وہیں فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنے والے افراد اور کاشتکاروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا فصلات ربیع کے قرضے جلد واپس جمع کروا دیں تاکہ انہیں فصلات خریف کیلئے مزید بہتر انداز میں قرضوں کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :