محکمہ زراعت نے مختلف پھلوں کی کاشت کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی

جمعہ 14 جون 2019 13:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میںبھی مختلف پھلوں کی کاشت کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل کیا جارہا ہے جس کے تحت وسیع رقبے پر برآمد کیلئے کینو کاشت کیے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد اگرچہ ترشاوہ پھلوں کیلئے انتہائی موزوں علاقہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہاں 5017 ایکڑ رقبہ پر اعلیٰ کوالٹی کا کینو، مسمی اور مالٹا پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض ترقی پسند علاقوں نے بیج کے بغیر کینو کی کاشت بھی شروع کر رکھی ہے جس کی پیداوار کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کا اہم پھل امرود 1831 ایکڑ پر کاشت کیا گیا ہے جبکہ آم کے باغات کا کل رقبہ 896 ایکڑ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہارٹیکلچر زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے باغبانوں کو ضروری معلومات کے علاوہ پھلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی تربیت بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ عام طور پر ضلع فیصل آباد میں پھلوں کے بعد از برداشت کے نقصانات کی شرح 40فیصد ہے جسے کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :