وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا

جمعہ 14 جون 2019 15:26

وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔ ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 4 پیسرز اور اسپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کیلئے اپنے کالم میں وقار یونس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، اس کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے، بیٹسمین کوشش کریں کہ ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔