Live Updates

کیا آپ جیل میں روس سے آیا پانی پیتے ہیں؟ حمزہ شہباز سے سوال

روسی پانی اگر آپکو مل جائے تو مجھے بھی دے دیجئے گا۔ حمزہ شہباز شریف نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں خود سے منسوب کی جانے والی خبر پر ردِعمل دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 جون 2019 14:46

کیا آپ جیل میں روس سے آیا پانی پیتے ہیں؟ حمزہ شہباز سے سوال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا تھا کہ حمزہ شہباز جیل میں پاکستانی پانی نہیں پیتے بلکہ روس سے آیا ہوا پانی پیتے ہیں۔اسی متعلق جب اردو پوائنٹ نے حمزہ شہباز شریف سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ روسی پانی اگر آپکو مل جائے تو مجھے بھی دے دیجئے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں اپنے حوالے سے چلنے والی خبر پر ردِعمل دے دیا۔

حمزہ شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نیب حوالے میں روس سے آیا پانی پیتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ روسی پانی اگر آپکو مل جائے تو مجھے بھی دے دیجئے گا۔جب حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ سنا ہے آپکو نیب حوالات میں نیند نہیں آتی تو انہوں نے اس بات کا جواب ایک شعر کی صورت میں دیا اور کہا کہ "سو جاتے ہیں سڑک پر اخبار بچھا کہ،مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے"۔

(جاری ہے)

خیال رہے معروف صحافی ہارون الرشید کا پاکستانمسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کو جیل میں دیر سے نیند آئی۔حمزہ شہباز کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے پر چار چار ٹفن جیل پہنچائے گئے۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے کمرے میں اے سی نہیں ہے جس وجہ سے انہیں شدید گرمی بھی لگ رہی ہے۔

حمزہ شہباز کا اچھا کمرہ تو دیا گیا اور کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی گئی تاہم اے سی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرمی لگتی ہے۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو جیل میں دیا جانے والا پانی پاکستانی نہیں ہے۔حمزہ شہباز شریف امپورٹڈ پانی پیتے ہیں۔جس پر پروگرام میں موجود دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ کہیں وہ روس سے آیا "پیلا پانی" تو نہیں۔ جس پر ہارون الرشید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے وہ سفید رنگ کا پانی ہے۔جیل میں موجود شخص نے کہا کہ مجھے اس پانی سے متعلق نہیں پتہ کیونکہ مجھے صرف پاکستانی برانڈز کا پتہ ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات