لاہور ہائیکورٹ کے 3جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 14 جون 2019 15:38

لاہور ہائیکورٹ کے 3جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے 3 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر خالد سعید وٹو کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار فرخ رشید کی خدمات ایڈیشنل رجسٹرار کیس کمپلیشن کے حوالے کر دی گئی،اسسٹنٹ رجسٹرار اصغر حیات ایچ آر سے اسسٹنٹ رجسٹرار رپیئر اینڈ مینٹیننس جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار ٹربیونل ذوالفقار علی کو اسسٹنٹ رجسٹرار سروسز 2 تعینات کردیا گیا۔