Live Updates

عوام جاننا چاہتے ہیں کہ 24 ہزار ارب روپے کے قرضے سے کون کون سے منصوبے مکمل کئے گئے

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل وواڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 جون 2019 15:38

عوام جاننا چاہتے ہیں کہ 24 ہزار ارب روپے کے قرضے سے کون کون سے منصوبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل وواڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لئے گئے 24 ہزار ارب روپے قرضوں کے انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ قومی اداروں ایف آئی اے‘ آئی بی‘ ایم آئی‘ آئی ایس آئی‘ ایف بی آر‘ سٹیٹ بنک ان اداروں سے ایک ایک نمائندہ ٹیم کا حصہ ہوں گے‘ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اچھے کام کئے ہوتے تو وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کرتے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ 24 ہزار ارب روپے قرضے کس کے لئے لئے گئے اس رقم سے کون کون سے منصوبے مکمل کئے گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز ملک سے باہر ہیں جبکہ اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور داماد بھی ملک سے فرار ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کے حوالے سے پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی طرز کا انکوائری کمیشن بنایا جارہا ہے جس کی خود وزیراعظم عمران خان سربراہی کریں گے جبکہ ایف آئی اے‘ آئی بی‘ آئی ایس آئی‘ ایف بی آر‘ سٹیٹ بنک جیسے قومی اداروں سے ایک ایک نمائندہ لیا جائے گا جو ٹیم کا حصہ ہوگا جو قرضوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گا کہ کہاں خرچ ہوئے اور یہ کہ کسی کی جیب میں تو نہیں گئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاناما پیپرز میں جے آئی ٹی نے نواز شریف سے تحقیقات کیں اگر انہوں نے اچھے کام کئے ہوتے تو اس وقت تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رکھتے۔ اسحاق ڈار ان کے بیٹوں اور داماد کو وطن واپس لایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات