Live Updates

ایوی ایشن ڈویژن نے سیاحت کے فروغ کے لئے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف کرا دیا

جمعہ 14 جون 2019 16:53

ایوی ایشن ڈویژن نے سیاحت کے فروغ کے لئے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ایوی ایشن ڈویژن نے سیاحت کے فروغ کے ٹی پی آر آئی لائسنس متعارف کرا دیا ہے۔ جمعہ کو ایوی ایشن ڈویژن میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاحت کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے نئے لائسنس کو ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن کا نام دیا ہے، سی اے اے نے ایئر آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء اور تجدید کے نظرثانی شدہ تقاضے جاری کر دیئے ہیں، نئے تقاضوں کے مطابق ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ کی اقسام تین سے بڑھا کر چار کر دی گئی ہیں، اس لائسنس کیلئے کمپنی کو ایس ای سی پی سے مربوط ہونا چاہئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے وژن کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات