Live Updates

بشکیک: وزیراعظم عمران خان سے چینی صدر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات ، سی پیک پر تبادلہ خیال چینی صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

جمعہ 14 جون 2019 19:54

بشکیک: وزیراعظم عمران خان سے چینی صدر کی ملاقات
بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک )حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چینی صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔چینی صدر سے ملاقات سے قبل وزیراعظم کی کرغزصدر سوورن شریپووچ جینبکوف سے ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیراعظم نے کرغز صدر کو شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

کرغیز صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماں کا دو طرفہ باہمی تعلقات کا جائزہ لیااور باہمی تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان زمینی اور فضائی رابطوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دو طرفہ سیاسی مشاورت اوردونوں ممالک کا لوگوں کے باہمی رابطے بڑھانے پراوردونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ویزہ کے ذریعے سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کرغز صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ ممالک کا گروپ فوٹوسیشن بھی ہوا ۔ گروپ فوٹومیں وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ہمراہ کھڑے ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات