جوہری جنگ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے، سرگئی لاروف

روس چاہتاہے امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

جمعہ 14 جون 2019 20:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ امریکا اور روس ملکر دنیا کو بتائیں کہ ایٹمی جنگ نہیں ہوگی۔ جوہری جنگ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ماسکو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا اور روس ہی دنیا کو یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ ایٹمی جنگ خطرناک ہے۔ ایٹمی ہتھیار رکھتے ہوئے بھی دونوں ملک جوہری جنگ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ ا?ئیں اور نیا ایٹمی معاہدہ کریں لیکن تاحال امریکا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس چاہتاہے کہ امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :