وانا میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے پہلی مرتبہ ٹریفک وارڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 14 جون 2019 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)فیروزشاہ کی ہدایت پر جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے پہلی مرتبہ ٹریفک وارڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام کاآغازکردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خوبصورت وردی میں ملبوس ٹریفک وارڈنز نے مختلف بازاروں اورچوراہوں پراپنی ڈیوٹیاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے اورلوگوں کو ٹریفک کے نظام کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔ نئے ٹریفک وارڈنز کے نظام کے رائج ہونے پرواناکی عوام نے آئی جی خیبرپختونخوامحمدنعیم اورریجنل پولیس آفیسرکیپٹنفیروزشاہ کوخراج تحسین پیش کیاہے۔