سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سادہ مگر پروقار تقریب

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ٹریفک ملیرنسیم آراء پنہورکو ٹریفک اقدامات کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف غیرمعمولی اقدامات اٹھانے پرانکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی

جمعہ 14 جون 2019 22:40

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سادہ مگر پروقار تقریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران ایس ایس پی ٹریفک ملیرنسیم آراء پنہورکو ٹریفک اقدامات کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف غیرمعمولی اقدامات اٹھانے پرانکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی جبکہ انکی ٹیم میں شامل قائدآبادٹریفک سیکشن آفیسرسہراب سولنگی،ہیڈکانسٹیبل نادراورکانسٹیبل قادرکو پچاس پچاس ہزار نقد انعام اورتعریفی اسناد دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لانڈھی قذافی ٹاؤن میں دو ڈاکوؤں نے ٹریفک اہلکارسے اسلحہ چھین کرفرار ہونیکی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران ہونیوالے مقابلے کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوئے جنکے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا۔