منہاج یونیورسٹی میں آئندہ تعلیمی سال میں داخلوں کے حوالے سے اجلاس

طلبہ کوداخلوں کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،پرو وائس چانسلر

جمعہ 14 جون 2019 23:45

لاہور۔14 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) منہاج یونیورسٹی لاہور میں آئندہ تعلیمی سال 20۔2019میں داخلوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس کی صدارت پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویا نے کی، اجلاس میںرجسٹرار منہاج یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اور داخلوں کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا،اس موقع پر پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کوداخلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کیلئے امسال تمام شعبہ جات کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ داخلوں کے حوالے سے طلبہ کی راہنمائی کیلئے ایڈمیشن ڈیسک کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں،علاوہ ازیں طلبہ آئندہ داخلے پراسپیکٹس کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی جمع کروا سکیں گے،پرووائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں مارننگ اور ایوننگ پروگرامز کے علاوہ شارٹ کورسز بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ طلبہ کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :