Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کرنے کا فیصلہ

علی جہانگیر صدیقی کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا

جمعہ 14 جون 2019 20:58

وزیراعظم عمران خان کا علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا۔علی جہانگیر صدیقی کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن آج جاری کیا۔خیال رہے علی جہانگیر امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات تھے۔

۔ علی جہانگیر صدیقی کو مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔تاہم تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم ان کیخلاف نیب میں چل رہے تھے۔ کیسز کے باعث اس وقت کی اپوزیشن خاص کر تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب م اس وقت بڑی پیش رفت ہوئی جب نیب نے امریکہ میں تعینات پاکستانکے سفیر علی جہانگیر صدیقی کو طلب کیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری کئے گئے طلبی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنی بطور سفیر تعیناتی کے الزامات کا جواب داخل کریں۔ نیب نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کی 19 اکتوبر 2018ء کو طلب کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو 15 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔

نیب کی جانب سے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کیخلاف اس ایکشن کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کیا تھا اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی بٹی آصفہ بھٹو نے امریکہ میں علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لئے باعث شرم قرار دیا تھا۔

ر آصف علی زرداری کی بٹی آصفہ بھٹو نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نظر انداز کر رہی ہے۔اور ن لیگ نے4سال بغیر وزیر خارجہ کے گزار دئیے۔اور اب علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر لگا دیا گیا۔علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرم ہے۔تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات