Live Updates

پی ٹی آئی کارکن کا حامد میر کوسرعام لٹکانےکا ٹویٹ، حامد میر کا زبردست جواب

آپ نے2 طاقتور حضرات کی تصاویر لگا رکھی ہیں، ان سے کہیں مجھے سرعام لٹکا دیا جائے، لیکن یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے محبوب مشرف کی طرح بھاگوں کا نہیں۔ سینئر صحافی حامد میر کا پی ٹی آئی صارف کوجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 جون 2019 21:43

پی ٹی آئی کارکن کا حامد میر کوسرعام لٹکانےکا ٹویٹ، حامد میر کا زبردست ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2019ء)   سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارف کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے2 طاقتور حضرات کی تصاویر لگا رکھی ہیں،ان سے کہیں مجھے سرعام لٹکا دیا جائے، لیکن یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے محبوب مشرف کی طرح بھاگوں کا نہیں۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹر پر ایک تحریک انصاف پر جان نچھاور کرنے والے صارف کو انتہائی معقول اور زبردست جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دو طاقتور حضرات کی تصویر لگا رکھی ہے لہذا ان سے گزارش کیجئے کہ مجھے سرعام لٹکا دیا جائے اور لاش کو چالیس روز تک کرین سے نہ اتارا جائے میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ آپکے محبوب جنرل پرویز مشرف کی طرح ملک سے نہیں بھاگوں گا لیکن اگر میری موت سے بھی ملک کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر؟
واضح رہے پانچ ہزار لوگوں کی بجائے صرف ایک حامد میر کو اگر سرعام لٹکا دیا جائے اور لاش کو چالیس روز تک کرین سے نا اتارا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ سالا چوروں اور غداروں کی تربیت گاہ یا نرسری اور سہولت کار ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جلد جانے والے ہیں۔اسحاق ڈار، علی عمران ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں پیپلز پارٹی پر مقدمات ن لیگ کے دور میں بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار لوگوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے توسب کچھ ٹھیک ہوجائے۔ فیصل واوڈا کے بیان پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی بات کوسنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، فیصل واوڈا نے 5ہزار لوگوں کوپھانسی والی بات کسی اور پیرائے میں کی ہوگی،لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ وہ جو پانچ ہزار لوگ پھانسی لگیں گے اس میں ہم نہیں ہوں گے،بدقسمتی سے ان لوگوں نے تاریخ نہیں پڑھی ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات