خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ ایران نے کیا تھا، ٹرمپ کا دعویٰ

مستقبل میں دیکھیں گے ایران کے حملے کیسے روکے جائیں، آبنائے ہرمز تیل کی تجارت کے لیے بند نہیں ہو گا، شمالی کوریا کے ساتھ معاہدے کے لیے جلدی نہیں، چین تجارتی جنگ میں کرنسی کو استعمال کر رہا ہے اسے بالاخر امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرنا ہو گا، امریکی صدر

ہفتہ 15 جون 2019 00:05

خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ ایران نے کیا تھا، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ ایران نے کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دیکھیں گے کہ ایران کے حملے کیسے روکے جائیں جبکہ ا?بنائے ہرمز تیل کی تجارت کے لیے بند نہیں ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاہدے کے لیے جلدی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین تجارتی جنگ میں کرنسی کو استعمال کر رہا ہے تاہم اسے بالاخر امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کے جی 20 اجلاس میں ا?نے نہ ا?نے سے فرق نہیں پڑتا گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا اندازہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور جہاز رانی کے قوانین کے خلاف ہے۔مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔