چاقو، چمچ اور کانٹے سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا انوکھا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 جون 2019 23:36

چاقو، چمچ اور کانٹے سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا انوکھا فنکار
بہت سے لوگ بہترین قلم   کے ساتھ بھی خوشخط نہیں لکھ سکتے لیکن ترکش فنکار  یازی یولکوسو (ترکی زبان میں مطلب  متن  کا مسافر یا Text Traveler) کٹلری جیسے کانٹے اور چاقو سے انتہائی خوشخط فن پارے بناتے ہیں۔یازی اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ آلات  سے کوئی فنکار نہیں بنتا بلکہ یہ صلاحیت ہوتی ہے۔یازی چمچ کو بطور دوات استعمال کرتے ہیں اور چاقو یا کانٹے سے  ایسی خوشخط تحریر لکھتے ہیں، جو آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔

یازی چاقو کی تیز نوک کو فاؤنٹین پین کی طرف استعمال کر کے خطاطی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


مغربی ترکی کے شہر بورصہ سے تعلق رکھنے والے یازی  اپنی خطاطی کی وائرل ویڈیو کے بعد کافی مقبول ہو رہے ہیں۔ اُن کی خطاطی کے شاہکار اُن کی ویب سائٹ (یہاں کلک کریں )، یوٹیوب چینل (یہاں کلک کریں) اور  انسٹاگرام (یہاں کلک کریں)پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اُن کی چند ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :