ایران روس تعلقات کا فروغ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے، صدر روحانی

ہفتہ 15 جون 2019 10:26

بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران ماسکو تعلقات کے فروغ کو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے اہم قرار دیا ہے۔ بشکک میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران روس تعاون صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی اور ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعاون کر رہے ہیں۔

صدر ایران نے ایٹمی معاہدے کے استحکام اور یورپ کی جانب سے اس پر عملدرآمد کے حوالے سے روس کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالفریقی تعاون جاری رکھنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کی صورتحال میں بہتری ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی تعاون کا نتیجہ ہے۔