سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی کسی خلاف قانون سرگرمی کی اجازت دینے کی تردید

ہفتہ 15 جون 2019 10:26

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کا ا?غاز کر دیا ہے جس میں جدہ میں منعقد کئے جانے والے ایک ایسے پروگرام کی تشہیر کی گئی تھی جس کے لئے اتھارٹی سے کوئی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ’’متذکرہ سرگرمی ملک میں رائج قوانین اور سسٹم کے خلاف ہے، ہم نے اس کے انعقاد کی ہر گز اجازت نہیں دی۔‘‘ بیان کے مطابق جدہ میں ایک دیگر سرگرمی کی اجازت لے کر معاہدہ کرنے والوں نے حد درجہ ناقابل قبول سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :