Live Updates

عمران خان کرسی پر براجمان لیکن بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کے سابق حکمران کیا جتن کرتے تھے؟

بین الاقوامی دوروں سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو باقاعدہ رٹا لگوانا پڑتا تھا کہ کب کیا بات کرنی ہے ان کے لیے کیو کارڈ بھی بنائے جاتے تھے،سابق صدر آصف علی زرداری نیٹو سمٹ میں اوبامہ کے ساتھ الگ سے تصویر بنوانے کے لیے تین دن تک ہوٹل کی لابی کے چکر کاٹتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 جون 2019 11:20

عمران خان کرسی پر براجمان لیکن بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2019ء) : وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روز قبل بشکیک کرغزستان گئے۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ بشکیک میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران جب سبھی ممالک کے سربراہان آرہے تھے اُس وقت پروٹوکول کے مطابق کھڑے ہونے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کُرسی دیکھتے ہی اس پر براجمان ہو گئے۔

جبکہ آس پاس موجود تمام لوگ کھڑے ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کی یہ حرکت قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی بھی خبر بن گئی۔اسی حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور دیگر سربراہان کے برعکس عمران خان میں یہ بات ہے کہ ان کو گفتگو کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور کسی بھی بین الاقوامی لیڈر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں اور انہیں تقریر کرنے کے لیے پرچی کی ضرورت بھی نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی دوروں سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہت زیادہ بتانا پڑتا تھا بلکہ باقاعدہ رٹا لگوانا پڑتا تھا کہ کب کیا بات کرنی ہے ان کے لیے کیو کارڈ بھی بنوانا پڑتے تھے جو دوران ملاقات انہیں دکھانے ہوتے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نیٹو سمٹ میں شرکت کے لیے شگاگو گئے۔تمام نیٹو مملاک کے سربراہان موجود تھے جب کہ پاکستان کی حیثیت نان نیٹو اتحادی ہونے کے باعث ثانوی حیثیت رکھتی تھی۔

آصفزرداری کی خواہش تھی کہ وہ ان کی اوبامہ کے ساتھ الگ سے تصویر بن سکے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تین دن تک آصف زرداری ہوٹل کی لابی کے چکر کاٹتے رہے تاہم اس دورے کے دوران ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پائی تھی۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ایس سی او اجلاس میں رویے کو عالمی میڈیا بالخصوصی بھارتی ٹی وی چینلز کی توجہ بھی حاصل ہوئی۔

بھارتی میڈیا نےوزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس برتاؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو صرف اور صرف کُرسی سے پیار ہے کیونکہ بشکیک کی بیٹھک میں جب تمام ممالک کے سربراہان ہال میں داخل ہو رہے تھے اور پہلے سے موجود سربراہان ایک دوسرے کے احترام میں اپنی نشستوں پر کھڑے تھے تب ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھنے کو ترجیح دی اور اپنی کُرسی پر براجمان ہو گئے۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو عالمی کانفرنسز میں شرکت کے آداب تک نہیں آتے ، یہی وجہ ہے کہ وہمودی سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پر اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کھڑے تک نہیں ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات