شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 15 جون 2019 12:22

شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون۔2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے شواہد مل گئے مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد مل گئے ہیں اور مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوئری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقلی سے نیب کو ملزمان کی گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے. واضح رہے کہ نیب پہلے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے سابق وزرااعلیٰ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا.

سابق وزرائے اعظم کے خلاف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے بر خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی تھی. نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد مل گئے ہیں اور مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوئری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقلی سے نیب کو ملزمان کی گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے.