ڈاکٹرعبدالخبیرنے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

ہفتہ 15 جون 2019 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء)ڈاکٹرعبدالخبیرنے گومل یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف کمیکل سائنسز سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔گذشتہ روز کانفرنس روم میں’’کٹھی لوٹی (تروکی) میںموجود بائیوکمیکلزکے فارمولے اوران کے خصوصیات کامعائنہ کے عنوان پر اپنے مقالے کاکامیابی سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرشفیع اللہ خان ان کے سپروائزر،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے ڈاکٹررسول خان ان کے انٹرنل ایگزامینرجبکہ پروفیسرڈاکٹرچوچیاں فین (چائنہ)اورپروفیسرڈاکٹررامون ریوس ٹورس (انگلستان) ان کے بیرونی سپروائزرتھے۔

اس تحقیق میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ تروکے میں انتھرا نامی بائیوکیمکلزموجود ہوتے ہیں ہم نے اس پودے میں جدیدطریقے سے چارنئے مرکبات دریافت کئے ہیں،یہ پوداصدیوں سے ہربل ادویات میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔