وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی کے الیکٹرک کو اپنا بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنانے کی ہدایت

وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پہلے ہی کے الیکٹرک کیلئے 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے، ٹویٹ

ہفتہ 15 جون 2019 12:34

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی کے الیکٹرک کو اپنا بجلی کا ترسیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اپنا بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر پہلے ہی کے الیکٹرک کیلئے 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے،کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا مطلوبہ نظام فراہم کردہ اضافی بجلی کی ترسیل کیلئے مناسب نہیں۔

عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی کے الیکٹرک کو 10 تا 15 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بجلی پیدا کرنے والے کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کیلئے گیس کے کم پریشر کی اطلاعات کو بھی مسترد کیا ہے۔