Live Updates

حکومت ڈیل چاہتی ہے ، نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے، سینیٹر مشاہد اللہ

یکطرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، بیان

ہفتہ 15 جون 2019 13:40

حکومت ڈیل چاہتی ہے ، نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے، سینیٹر ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اورسینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے۔مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ یک طرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے، نون لیگ ووٹ کی عزت کے لیے اپنی مستقل جدوجہد جاری رکھے گی۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت بد حالی کا شکار ہے، 50 لاکھ گھر دینے والے نے 9 مہینے میں 50 لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوسی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات