فجیرہ میں جنسی زیادتی کا شکار عرب نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

چار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے نوجوان کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 جون 2019 13:38

فجیرہ میں جنسی زیادتی کا شکار عرب نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
فجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،15 جُون 2019ء) اماراتی ریاست فجیرہ میں ایک عرب نوجوان سے جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد عرب نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ عرب نوجوان اور ملزمان کے درمیان کوئی شناسائی نہیں تھی۔ یہ عرب نوجوان ایک بس اسٹاپ پر کھڑا بس کا انتظار کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک گاڑی اُس کے قریب آ کر رُکی۔

جس میں ایک خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان سوار تھے۔ نوجوانوں نے اُس سے پُوچھا کہ اُس نے کہا جانا ہے۔ عرب نوجوان نے بتایا کہ وہ فجیرہ امبریلا بیچ جانا چاہتا ہے۔ اس پر نوجوانوں نے اُسے پیش کش کی کہ وہ بھی اُسی جانب جا رہے ہیں، اگر وہ اُن کی گاڑی میں بیٹھ جائے، تو اُسے اُس کے مطلوبہ مقام پر اُتار دیں گے۔

(جاری ہے)

عرب نوجوان ان کی با ت پریقین کر کے گاڑی میں سوار ہو گیا۔

تاہم یہ لوگ اُسے شارجہ کے علاقے کلبہ میں واقع اپنے ایک فارم ہاﺅس پر لے گئے۔ ان چاروں نوجوانوں نے نشہ کر رکھا تھا۔ اس نشے کے زیر اثر انہوں نے عرب نوجوان سے جنسی زیادتی کر ڈالی۔ جب نوجوان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے اپنی گاڑی کی ڈِگی میں بند کر دیا۔ تقریبا آدھے گھنٹے بعد جس مقام پر گاڑی پارک کی گئی تھی وہاں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ کو چیخ و پکار کی آوازیں سُنائی دیں تو اُس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے جب موقع پر پہنچ کر ملزم کو ڈِگی سے باہر نکالا تو اُس کا سانس ٹھیک طرح سے نہیں چل پا رہا تھا۔ ملزم کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر نظام تنفس میں خرابی آ جانے کے باعث وہ زندگی سے محروم ہو گیا۔ عدالت نے ان چاروں ملزمان کو سخت سزا سُنا دی جس کے خلاف انہوں نے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :