آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے مخالفین بارے بیرونی ممالک سے معلومات لے سکتا ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 15 جون 2019 14:55

آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے مخالفین بارے بیرونی ممالک سے معلومات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ سال امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مخالف امیدواروں سے متعلق بیرونی ممالک سے معلومات لے سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر آئندہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں مجھے حساس نوعیت کی معلومات ملیں تو مخالف امیدواروں سے متعلق بیرونی ممالک سے معلومات لے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک سے معلومات کے حصول میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ چین یا روس کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو دوسروں کی بات سننی چاہئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے تاہم اس عمل کو ہم بے جا مداخلت قرار نہیں دے سکتے۔