Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے خارجہ پالیسی کی سمت درست کی ہے ‘ ہمایوں اختر خان

احتساب کے جاری عمل کیوجہ سے کرپشن کرنے والوں کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے‘ وفد سے گفتگو

ہفتہ 15 جون 2019 14:55

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے خارجہ پالیسی کی سمت درست کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے خارجہ پالیسی کی سمت درست کی ہے جس کے پاکستان کے مستقبل پر دورس نتائج مرتب ہوں گے ، احتساب کے جاری عمل کی وجہ سے کرپشن کرنے والوں کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جسے ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے کے مسائل اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بہترین بجٹ پیش کیا ہے اور اپنے وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کی ترقی او ر گروتھ ریٹ میں اضافے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے نئے لوگوں کو اس دائرے میں لانا چاہتی ہے او ر اس کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت نہ صرف ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات لارہی ہے بلکہ اس نظام کو سہل بنا نے کیلئے ای ٹیکسیشن اور ون ونڈو آپریشن کا نظام لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن اپوزیشن کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا پاکستان برداشت نہیں اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وفاقی بجٹ کا نفاذ ہونے کے بعد اس کے مثبت اثرات سامنے آنے سے اپوزیشن کو جوا ب مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ایسے ظاہر کر رہی ہے جیسے ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے حالانکہ حقیقت میں احتساب کے جاری عمل میں اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ان کی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں ۔انہوں نے رہنمائوں سے حلقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات