Live Updates

حکومت اب چھوٹے شہروں کے عوام کو پسماندگی اور احساس محرومی سے نکال کر ان کا معیار زندگی بلند کرے گی‘رفاقت علی گیلانی

لیہ میں200 بستروں پر مشتمل ’’مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال‘‘کی تعمیر کے لئے 15ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جا ئیگا، ’’صحت انصاف کارڈ‘‘ کے فقید المثال منصوبے کا آغاز ، دائرہ کار لیہ سمیت پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا

ہفتہ 15 جون 2019 15:04

حکومت اب چھوٹے شہروں کے عوام کو پسماندگی اور احساس محرومی سے نکال کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میںبڑے شہروں کی ترقی کو فوقیت دے کر چھوٹے شہروں کو احساس محرومی ی و پسماندگی میں مبتلا کیاجاتا رہا، مگراب نہیںایسا نہیں ہو گا، پی ٹی آئی کی حکومت اب چھوٹے شہروں کے عوام کو پسماندگی اور احساس محرومی سے نکالے گی اور ان کا معیار زندگی بلند کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکو مت پنجاب سے ضلع لیہ کو ڈویژن بنانے بارے درخواست کی گئی ہے تاکہ یہاں کے عوام کو پسماندگی سے باہر نکالا جا سکے اور خوشحالی کا دور دورہ ہو سکے۔ حکومت کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ لیہ ڈویژن کے اضلاع کوٹ ادوو،تونسہ شریف اور بھکرہوں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو آبادی میں ان کے تناسب سے زیادہ ترقیاتی رقوم فراہم کر رہی ہے ۔

پچھلے سات سالوں میں جنوبی پنجاب کو کم از کم 265 ارب روپے کی خطیر رقم سے محروم رکھا گیا۔ نئے بجٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریباً 40 ارب روپے کی لاگت سے 9 جدید ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تیز تر اقداما ت شروع کر دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں 200بستروں پر مشتمل ''مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال''کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے، جس کے لئے 15ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا جا گا۔

یہ ہسپتال200کنال رقبہ پر مشتمل ہو گا۔یہ ہسپتال جدید اور اعلیٰ معیار کا حامل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو احساس کمتری اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔جبکہ نئے ہسپتالو ں کا قیام میانوالی، رحیم یار خان، راولپنڈی، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان اور راجن پور تک پھیلا دیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق عوام کو ’’صحت انصاف کارڈ‘‘ کے فقید المثال منصوبے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس سال اس کا دائرہ کار لیہ سمیت پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا۔نئے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے 2 ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ایک جامع حکمت عملی کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لئے ’’آب پاک اتھارٹی‘‘ تشکیل دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے 8 ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔

صاف پانی کے اس منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب کے علاقوں سے کیا جائے گا۔مالی سال 2019-20 میں جنوبی پنجاب کے نمایاں ترقیاتی منصوبہ جات میں ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال، رحیم یار خان میں آئی ٹی یونیورسٹی فیز۔II اور شیخ زاید ہسپتال فیز۔II، ڈی جی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور سیف سٹی پراجیکٹ ،بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی زندگی کی فراہمی میں کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کو احساس کمتری اور پسماندگی سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تیز ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی ترقی کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں۔اب ایسا نہیں ہو گا۔و زیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے ہر علاقہ اور شہروں کو صوبے کے ماتھے کا جھو مر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات