Live Updates

عام آدمی کی پہنچ سے سرکاری ہسپتال بھی دور ہو گیا ہے ‘عابد حسین صدیقی

ہفتہ 15 جون 2019 15:04

عام آدمی کی پہنچ سے سرکاری ہسپتال بھی دور ہو گیا ہے ‘عابد حسین صدیقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے آئوٹ ڈور مریضوں کیلئے ٹیسٹوں، ہسپتال کی فیسوں، بیڈ چارجز اور کمروں کے کرائے بڑھاکر مریضوں کو زندہ درگور کر دیا ہے عام آدمی کی پہنچ سے سرکاری ہسپتال بھی دور ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے بجٹ میں ریاست مدینہ کے قیام کی نفی نظر آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان تعلیم اور صحت کیلئے خود کو بڑے فکرمند ظاہر کرتے ہیں۔ غریب عوام کو ہسپتالوں میں علاج اور ادویات مفت مہیا کرنے کی بجائے مریضوں کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے اور ایڑیاں رگڑکر مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات