بجٹ مسترد کرنے کی قرار داد پنجا ب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 15 جون 2019 15:04

بجٹ مسترد کرنے کی قرار داد پنجا ب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2019ء) مسلم لیگ (ن)نے بجٹ مسترد کرنے کی قرار داد پنجا ب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجا ب اسمبلی عظمی زاہد بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کا عوام دشمن بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ بجٹ میں غریبوں کیلئے سوائے چیخوں کے اور کچھ نہیں رکھا گیا۔

ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے پنجاب کی تاریخ کا ناکام ترین بجٹ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بیشمار میگاپروجیکٹس کیلئے بجٹ مختص کیا جاتا تھا۔شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں سینکڑوں میگاپروجیکٹس مکمل کیے گئے۔ تبدیلی سرکار نے بجٹ میں لاہورکیلئے ایک بھی میگا پروجیکٹ کے فنڈز مختص نہیں کیے جوکہ لاہور کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔لہذا یہ ایوان پنجاب حکومت کے جعلی بجٹ کو مسترد کرتا ہے۔بجٹ میں عوام اور متوسط طبقے کے لئے سوائے ٹیکسوں کی بھرمار کے کچھ نہیں رکھا گیا۔