Live Updates

دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے لئے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا

انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کے عمل کا نہیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 15 جون 2019 15:06

دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینی, جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے لئے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے، جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے لئے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں احتساب کے عمل کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات