ترکی قبرص کی سمندری حدود میں تیل کی تلاش بند کرے، یورپی ممالک

ہفتہ 15 جون 2019 15:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) یورپی یونین کی جنوبی ریاستوں نے مشترکہ طور پر ترکی سے کہا ہے کہ وہ قبرص کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش فوری طور پر بند کر دے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو یورپی یونین ترکی کے خلاف مناسب ایکشن لینے کی مجاز ہو گی۔

(جاری ہے)

یونین کی جنوبی ریاستوں میں فرانس، اٹلی، یونان، پرتگال، سپین اور مالٹا شامل ہیں۔ ان ریاستوں کے رہنماؤں کا ایک اجلاس مالٹا کے دارالحکومت والیٹا میں گزشتہ روز ختم ہوا۔ اس اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں ترکی سے قبرصی سمندر میں ڈرلنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔