Live Updates

آئندہ 15دنوں میں مزید جھاڑو پھرے گا، شیخ رشید

جون میں جھاڑو پھرنے کا کہا تھا، اس کا کریڈٹ تو ملنا چاہیے، کوئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو، جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں نیب اس کوپھکی دے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 جون 2019 15:44

آئندہ 15دنوں میں مزید جھاڑو پھرے گا، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2019ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 15دنوں میں مزید جھاڑو پھرے گا، جون میں جھاڑو پھرنے کا کہا تھا، اس کا کریڈٹ تو ملنا چاہیے، کوئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہو، جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں نیب اس کوپھکی دے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 اگست کواپنی کارکردگی عوام کے سامنے لاؤں گا۔

ٹرینوں میں وائے فائی کی سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پیسنجرٹرینوں میں اضافہ ہوا۔ لیکن ہمارے پاس کوچز کی کمی ہے۔ 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا راولپنڈی سے افتتاح ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ راولپنڈی سے نان اسٹاپ سرسید ایکسپریس فیصل آباد جائے گی۔

(جاری ہے)

فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ریزرویشن آفس24 گھنٹے کھولنے سے40 کروڑکا فائدہ ہوا۔ الحمداللہ ہم نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسے ہمیں محبت ہے،اس لیے جمعہ اورہفتہ کوآتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنزپرفلموں کی شوٹنگ فری کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف اورفریال تالپورکوڈھیل حاصل ہے۔ آصف زرداری کیخلاف بہت سیریزکیسزہیں۔

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف بھی سیریزالزامات ہیں۔ شہبازشریف 4،4 گاڑیاں لے کرپھررہے ہیں۔ جس نے گاجریں کھائی ہیں نیب کو چاہیے کہ اس کوپھکی دے۔ آئندہ 15دنوں میں مزید جھاڑو پھرے گا، جون میں جھاڑو پھرنے کا کہا تھا، اس کا کریڈٹ تو ملنا چاہیے۔ کسی ملک میں سابق صدر اورسابق وزیراعظم جیل میں نہیں ہوتے۔ آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کرتاش کھیلنے والا انسان ہے۔

بلاول کوسوچنا ہوگا کہ بی بی کی وصیت نوکرانی کے پرس سے کیسے نکلی۔ آصف زرداری کے خلاف سنگین مقدمات ہیں۔ بلاول تو یوں ہی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ بلاول بھٹوکوسب سے پہلے اپنے والد اورپھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے مگرنوازاورزرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت اپ گریڈ ہونے والا مین لائن ون کے ٹریک کا ابتدائی ڈیزائن فائنل ہو گیا ہے جو رواں مہینے وزارت پلاننگ کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری پراجیکٹس کو 30 جون سے پہلے مکمل کیا جائے اور اس مد میں جاری کئے جانے والے فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات