اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 15 جون 2019 16:11

اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، جاپان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کی امید زندہ رکھ لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اٹلی ویمن ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمیکا ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، کرسٹیانا گیریلی نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اورورا گیلی نے دو گولز کئے۔

گروپ ڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے ارجنٹائن ویمن کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، اس فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جوڈی لی ٹیلر نے 62ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان ویمن نے سکاٹ لینڈ ویمن کو 2-1 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :