ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے

ہفتہ 15 جون 2019 16:11

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے، کینیڈا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کا مقابلہ کیمرون سے ہو گا۔

(جاری ہے)

فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، کینیڈا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کا مقابلہ کیمرون سے ہو گا۔