چیچہ وطنی،یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے فکیلٹی اور سٹوڈنٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ڈاکٹر وارث علی

ہفتہ 15 جون 2019 17:20

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے فکیلٹی اور سٹوڈنٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے طلبا و طالبات میں ریسرچ کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کر سکیں گے۔ یہ بات شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے سوشل سائنسز میں ریسر چ کے حوالے سے ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دوسری یونیورسٹیوں سے فکیلٹی ممبران کے علاوہ ساہیوال یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کے وژن کے مطابق یونیورسٹی کے ریسر چ کے فروغ کے لئے پہلی بار منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جن کے مثبت اثرات برآمد ہونگے اور ملکی ترقی میں یونیورسٹی آف ساہیوال بھی اہم کردار ادا کر سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تا کہ تمام شعبوں کے طلبا و طالبات کو ریسرچ کی اہمیت اور اسے پایہ تکمیل تک پہچانے کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہمی کی جائے۔ ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرافضل نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :