ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر سردارآفتاب کا اچانک ڈی ایچ کیو جہلم ویلی کا معائنہ

ہفتہ 15 جون 2019 19:13

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر سردارآفتاب نے اچانک ڈی ایچ کیو جہلم ویلی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جملہ سٹاف موجود تھا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا‘ ادویات کے کوٹہ میں اضافہ اور گائینا کالوجسٹ سمیت دیگر مسائل فوری یکسو کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر سردارآفتاب نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا‘ مریضوں سے ملاقات کی اور عوام علاقہ سے بھی مسائل سنے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم ویلی ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر محمد یاسین بھی موجود تھے۔ ڈی جی ہیلتھ سردار آفتاب نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد جہلم ویلی کا پہلا دورہ کیا ہے یہ میرا گھر اس میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے‘ ایم ایس اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے مسائل سے بھی آگاہ ہیں‘ ادویات کا کوٹہ بڑھاتے ہوئے مزید ڈاکٹرز بھیجیں گے تاکہ جملہ شعبہ جات کو فعال بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :