Live Updates

تحقیقاتی کمیشن اقامےوالوں کا بھی احتساب کرے گا، عمران خان

تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، کمشین کا مقصد 24 ہزار ارب قرض کی تحقیقات کرنا ہے،کٹھن راستہ عبور کرلیا، اب معیشت کے ٹیک آف کرنے کا وقت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 جون 2019 19:13

تحقیقاتی کمیشن اقامےوالوں کا بھی احتساب کرے گا، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن اقامے والوں کا بھی احتساب کرے گا، تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، کمشین کا مقصد 24 ہزار ارب قرض کی تحقیقات کرنا ہے،کٹھن راستہ عبور کرلیا، اب معیشت کے ٹیک آف کرنے کا وقت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو بجٹ اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم کوٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشین کا مقصد 24 ہزار ارب قرض کی تحقیقات کرنا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا بھی احتساب کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ کٹھن راستہ عبور کرلیا ہے۔ اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔30 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا سود دے رہے ہیں۔ ملک کا 4 ہزار ریونیو میں سے 2 ہزار قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوغربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے 191 ارب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے گرفتاریوں کے تحفظات پر کہا کہ گرفتار ہونے والے این آرا وکی تلاش میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کے درمیان کل ہونے والے میچ پر بھی بات چیت ہوئی۔ پارٹی رہنماء نے کہا کہ کاغزستان میں جو حشر مودی کا ہواہے وہی بھارتی ٹیم کا ہوگا۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دلیری سے دکھانا ہوگی، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ہارکے ڈر کو بھول کردلیری سے کھیلیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بشکک کے دورے سے وطن واپسی پر آج بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور وفاق اور پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کے لائحہ پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی اپنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں پارٹی بیانیہ سے بھی ترجمانوں کو بھی آگاہ کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات