اتنی بچت کے باوجود ڈالر 158روپے کا کیسے ہو گیا؟ شہلا رضا

ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہونے پر شہلا رضا نے سوال اٹھا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 19:58

اتنی بچت کے باوجود ڈالر 158روپے کا کیسے ہو گیا؟ شہلا رضا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون ۔2019ء) سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سوال کیا ہے کہ اتنی بچت کے باوجود ڈالر 158روپے کا کیسے ہو گیا؟ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 8روپے 70پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میںڈالر 157 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔جب کہ سعودی ریال بھی ایک ہفتے کے دوران 2.7 روپے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی 42روپے ہو گئی۔

ایک ہفتے کے دوران امارات درہم 2.6 روپے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 43 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ انٹر بنک میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت156.80 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے اضافے کے بعد 157.50روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ․ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھرلی ہے اور ڈالر انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں 2.80روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 156.80روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین روپے اضافے کے بعد157.50روپے ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین نے ڈالر 153کی سطح کو عبور کرنے اور روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔دوسری جانب ڈالر کی دیکھا دیکھی دوسری کرنسیز نے بھی اڑان بھر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ 10روپے مہنگا ہو گیا۔پاؤنڈ نے ڈبل سینچر کر لی اور 200کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ایک ہفتے میں یورو 176روپے تک پہنچ گیا۔ اس حوالے سے شہلا رضا نے سوال کیا ہے کہ اتنی بچت کے باوجود ڈالر 158روپے کا کیسے ہو گیا؟