جس پارلیمنٹ کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ کے رولز اور تقدس کا پابند نہ بنا سکیں اور تنگ آکر اجلاس ملتوی کرنا پڑے یہ ہی موجودہ حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے: راجہ پرویز اشرف

وجودہ حکومت کے وزرا کے غیر منصفانہ رویہ کے پیش نظر بہت سے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں کیونکہ جس پارلیمنٹ کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ کے رولز اور تقدس کا پابند نہ بنا سکیں اور تنگ آکر اجلاس ملتوی کرنا پڑے یہ ہی موجودہ حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے کیونکہ حکومت کے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ میں شور شرابا کر کے خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 جون 2019 20:05

جس پارلیمنٹ کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ کے رولز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) موجودہ حکومت کے وزرا کے غیر منصفانہ رویہ کے پیش نظر بہت سے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں کیونکہ جس پارلیمنٹ کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ کے رولز اور تقدس کا پابند نہ بنا سکیں اور تنگ آکر اجلاس ملتوی کرنا پڑے یہ ہی موجودہ حکومت کی نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے کیونکہ حکومت کے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ میں شور شرابا کر کے خود ہی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پی پی پی پی کے مرکزی راہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گل پیڑا میں پی پی پی پی آزاد کشمیر کے پنجاب کے صدرچوہدری فخر زمان کے والد چوہدری قمر زمان کی نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر احمد رفیق اختر، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین،چوہدری محمد ریاض،آزاد کشمیر کے وزیر قانون اظہر گیلانی،سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر ازدار شاہ،سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ریاض،انجینئر حافظ سرفراز احمد،آصف ڈار،اشرف چغتائی،محمود شاہ کے علاوہ ہزاروں افراد موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ جو آئی ایم ایف نے تیار کیا اور موجودہ نا اہل حکومت کے وزیر نے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جبکہ گدا گری کا کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کر کے عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھینک دیا گیا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لیے آصف علی زرداری کو گرفتار کر کے عوام کا رخ دوسری طرف موڑنے کی جو کوشش کی تھی وہ بھی ناکام ہوئی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے وزرا اور ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ میں جو غیر ائینی اور غیر جمہوری کھیل شروع کیا ہوا ہے اسی طرح یہ موجودہ بجٹ کو بھی پاس کروانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی ارکان نے بجٹ اجلاس نہ چلنے دیا اور اپوزیشن کے ارکان کو بولنے کا وقت ہی نہیں دیا جاتا اور اگر وہ بولنے کی کوشش کرتے ہیں تو حکومتی وزرا اور ارکان تقریر کرنا شروع کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ہر محاز پر بحرانوں میں گرا ہوا ہے جبکہ موجودہ حکومت کسی طرح بھی اسے کنٹرول نہیں کر سکتی اس لیے یہ بجٹ عوام کے لیے زہر قاتل ہے جس سے عوام کو وسائل تو نہیں ملیں گے جبکہ ملک کے مسائل میں اضافہ ہو گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں پر مشتمل ایک کمشن بن گیا ہے جس کا میں بھی رکن ہوں انشااللہ اس میں تمام جماعتوں کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گرانا اپوزیشن کی جماعتوں کے لیے کوئی مشکل نہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کا عوام دوستی کا نعرہ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث سامنے آئے کیونکہ جو لوگ ڈالر کو کنٹرول نہیں کر سکتے انہوں نے ملک کی معشیت کو کس طرح درست کرنا ہے جبکہ ان کے مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام خود سڑکوں پر آئیں گے۔