ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 15 جون 2019 20:24

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں جنس کے نرخ کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 2.6 ین کم ہوکر 202 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 245 یوان (35.39 ڈالر ) کمی کے ساتھ 11970 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جولائی کے لیے سودے 0.8 فیصد کم ہوکر 153.2 امریکی سینٹ فی کلو گرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :