سعودی عرب نے ایسٹر تہوار پر دہشت گردی میں ملوث 5ملزم سری لنکا کے حوالے کر دیئے

ملزمان میں نیشنل توحید جماعت کا سینئر رہنما محمد ملہان بھی شامل

ہفتہ 15 جون 2019 20:24

کولمبو‘ ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) سعودی عرب نے ایسٹر تہوار پر چرچ حملوں میں ملوث جماعت سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد کو سری لنکا کے حوالے کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے چرچ حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے 5 مشتبہ افراد کی سعودی عرب سے حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ملزمان میں نیشنل توحید جماعت کا سینئر رہنما محمد ملہان بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد کو سری لنکا کی نشاندہی پر دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں ان افراد کو جدہ لایا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے ملزمان کو کولمبو بھیج دیا گیا۔گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم سری لنکا پولیس نے نیشنل توحید جماعت کے سینئر رہنما محمد مِلہان کی حوالگی کی تصدیق کی ہے جو گزشتہ برس نومبر میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 6 چرچوں میں تقاریب اور تہوار میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی قیام گاہ 6 لگڑری ہوٹلوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا ‘جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔