کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ

لوڈشیڈنگ نے شہریوں زندگی اجیرن کردی

ہفتہ 15 جون 2019 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں زندگی اجیرن کردی۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی، ملیر، لیاقت آباد، قائد آباد سمیت متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے رات جاگ کر گزاری،ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس، لیاقت آباد، صدر اور دیگر علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش نے اہلیان کراچی کی زندگی اجیرن کردی ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اتوار تک گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے،اور آج بھی پارہ چالیس ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔#